جمعرات,  07 مئی 2026ء
پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی سے متعلق منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لی جائے گی۔

مزید خبریں