ریٹائرٖڈ ججز کو سیاسی کیسز نہیں سننے چاہئیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں ، حاضر سروس ججز کو ہی یہ کیس سننے چاہئیں۔

جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کے بعد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کا نظرثانی درخواست دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی تسلیم کرے ، مریم نواز کو خطرہ ہے کہ اگر فارم 45 کھلے تو ان کی اپنی سیٹ خطرے میں ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر ریلی

انہوں نے کہا کہ ایک ثاتر یہ ہے کہ ججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لاء کی باتیں ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں