کراچی(روشن پاکستان نیوز)شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے دوران اموات کی تعداد بڑھ گئی جس کے باعث مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما فیصل ایدھی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گھروں، گلیوں ، گراونڈ سے سیکڑوں افراد کی لاشیں اٹھائی گئیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
فیصل ایدھی نے کہا کہ اموات میں اضافے کی ممکنہ وجہ شدید گرمی اور اس کے دوران ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ہوسکتی ہے جبکہ بھٹی اور گرم جگہ پر کام کرنے والا طبقہ بھی موسم سے متاثر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی کے دوران اموات میں بے تحاشہ اضافے کے بعد ہمارے کراچی میں قائم مردہ خانوں میں جگہ کم پڑھ گئی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ بلاوجہ گھروں نہیں نکلے اگر مجبوری ہے تو پانی کی بوتل اور سر پر کپڑا رکھ کر سفر کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران ایدھی اور چھیپا رضاکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔











