قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے پچیسویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر نے جرآت و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاحوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی عظیم قربانی افواجِ پاکستان کے ملک کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم کی لازوال مثال ہے.حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔بحیرہ عرب کے گہرے سمندروں سے لے کر سیاچن کے شدید سرد موسم میں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے ہر جوان کے جذبہءِ حُب الوطنی اور فرض شناسی پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہےپاکستانی قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ، ملک گیر دوروں کے لیے شیڈول کی تیاری شروع

مزید خبریں