بدھ,  03 جولائی 2024ء
والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے گرفتار
راولپنڈی(نیوزڈیسک)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اُسکے بیٹے راشد اور کاشف اُسے مارتے پیٹتے اور پریشان کرتے ہیں،نصیر آباد پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان راشد اور کاشف کو فوری گرفتار کرلیا.
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے نارواسلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News