هفته,  13 جولائی 2024ء
ہزارسی سی تک گاڑی ٹرانسفرپر نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹیکس دینا ہوگا، پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔

سالانہ ٹوکن ٹیکس میں یہ اضافہ موجودہ بجٹ کےفنانس بل میں منظور کیا گیا تھا، ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کل یکم جولائی سے لاگو ہو جائےگا۔

فنانس بل دستاویزات کے مطابق گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی سی سی کی بجائے انوائس ویلیو پر عائد ہوں گے۔

ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر انوائس قیمت کا 2 فیصد اور 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا۔

ایک ہزار سی سی تک لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔ ایک ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کی صورت میں نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

 ہزار سی سی کی ملکیت ٹرانسفر پر10سال تک نیا مالک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا اور اگر ملکیت ٹرانسفر 10 سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News