هفته,  13 جولائی 2024ء
عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ، پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں 34 ہزار روپے کی کمی کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے۔ پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔

کراچی سے عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہو گا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار روپے ہو گا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے پی آئی اے میں 17 سال سے جعلی ڈگری پر ملازم کو گرفتار کر لیا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ سہولت 15 جولائی تک مؤثر رہے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News