پیر,  01 جولائی 2024ء
خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل فتح اللّٰہ برکی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے فتح اللّٰہ برکی کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

وکیل صفائی ریاست علی نے کہا کہ ویڈیو دیکھ لیں فتح اللّٰہ برکی اکیلے ہیں، ان پر اقدام قتل کی دفعہ بھی لگا دی، کوئی میڈیکل یا شواہد نہیں۔

وکیل نے کہا کہ خاور مانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے، پولیس تو موجود ہی نہیں تھی، مقدمہ بھی خاور مانیکا نے نہیں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

وکیل ریاست علی کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی، فتح اللّٰہ برکی کو بھی ضمانت دی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News