هفته,  13 جولائی 2024ء
ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

کراچی(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مراد علی شاہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جنوری سے اب تک ڈکیتی کے دوران 84 افراد کی جان گئی، مجھے اور وزیروں کو لواحقین کے پاس جانا چاہیے تھا یہ ہماری غلطی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ جو بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جنوری سے اب تک ان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا یہ کام نہیں کہ منتخب حکومت کا کام روکے، وفاق نے 76 ارب روپے رکھے ہیں، کے فور کے لیے 25 سے 30 ارب روپے رکھے ہیں، 40 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس کیلئے ہم نے 3 ارب روپے رکھے ہیں۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News