هفته,  13 جولائی 2024ء
لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کا عندیہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کا عندیہ دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل سمیت متعلقہ حکام  پیش ہوئے۔

عدالت نے  بازیابی سے متعلق پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے  ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ کو بھی طلب کیا جائے گا۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا، پولیس غلام شبیر سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی، شہباز گل کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے، عدالت بازیاب کروانے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے،  یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News