جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح، قیصرہ الٰہی کا اہم بیان سامنے آ گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبروں پر قیصرہ الٰہی  کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی تردید کردی،ان کا کہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین کا پرویز الٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں،کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، یہ سب باتیں جھوٹ ہیں۔

قیصرہ الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی رہائی اللہ کے فضل سے ہوئی، عدالتوں نے انصاف کیا، پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت کو پیغام دیا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے سے تک بات نہیں ہو گی۔

ان کاکہناتھا کہ مونس الٰہی ہی نہیں پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے،پرویز الٰہی ق لیگ میں نانے کو نہ اب تیار ہیں نہ آئندہ ایسا ہو گا۔

مزید خبریں