هفته,  13 جولائی 2024ء
سندھ اسمبلی اپنی لیڈر شپ کے اصولوں کے مطابق چل رہی ہے: مراد علی شاہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی اپنی لیڈر شپ کے اصولوں کے مطابق چل رہی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی ہم سے ڈبل سے زیادہ ہے، اتنی زیادہ تقاریر اور تفصیل میں بحث سندھ اسمبلی میں ہوئی، پورے پاکستان میں اسمبلیاں سجی ہوئی ہیں، ہماری اس وقت 117 سیٹیں ہیں، کبھی اتنی نہیں لیں، ہمیں اور بہت کچھ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے والد کا ایک آمر اور جابر نے عدالتی قتل کیا، اپنے ملک کی سربراہی کرتے ہوئے یو ایس کانگریس میں تقریر کی، شہید بینظیر بھٹو نے ڈیموکریسی کی بات کی، کافی لوگوں نے یہاں تقاریر کی ہیں، لیڈر آف اپوزیشن نے کہا تھا آپ سے عوام خوش ہوگی تو ہم بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محترمہ کو دہشتگردوں نے 27 دسمبر 2007 کو شہید کر دیا، محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی یہی کہا گیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، صدر آصف علی زرداری دوبارہ منتخب ہوئے یہ بہترین انتقام ہے، کئی کو نکالا جاتا ہے، کچھ ڈکٹیٹر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

’سندھ کی ترقی کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے‘
مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ تقریر بیان کرنے پر بھی کافی لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے، کچھ دوستوں نے کہا پری بجٹ پر بحث ہوجاتی تو اچھا ہوجاتا، بجٹ بنانا ہوتا ہے کام کرنا ہوتا ہے، مئی میں جا کر بجٹ پر بحث کرنے سے کیا کریں گے، سندھ کی ترقی کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دو سینیٹ کے الیکشن کرانے تھے یہ سب مارچ کے ماہ میں ہوا، ہم نے کہا نئی سکیم کوئی نہیں ڈالی جائے گی، نئی سکیم نہیں ڈالی گئی، ہم بجٹ پر بحث نہیں کر سکے اور کچھ اور وجوہات بھی تھیں، آرٹیکل 120 کے تحت بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔

’مخالفین بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تعریف کرتے نہیں تھکتے‘
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارا ڈویلپمنٹ بجٹ 959 بلین کا ہے، ہمارے مخالفین بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تعریف کرتے نہیں تھکتے، مخالفین کہتے ہیں ہمیں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سکھاؤ، دوست اور مخالفین دونوں ہی ہماری پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو سراہتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News