هفته,  28  ستمبر 2024ء
اقلیت حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اقلیت حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے عوام دوست بجٹ ہے مگر ملک کا کباڑہ ہوگیا ہے۔

بعدازاں قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ ٹیکس لگانے پر دی گئی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کا مؤقف دینا چاہتا ہوں، تمام دعوؤں کے باوجود معاشی طور پر ملک کہاں کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں یہاں پر لیٹ آیا ہوں تو میں مانتا ہوں، اگر آپ کہتے ہیں رولز سے ہٹ کر مجھے اجازت دی ہے تو میں واک آؤٹ کرتا ہوں۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ مولانا صاحب آپ کو اجازت دی ہے آپ بات کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News