جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
زینب شبیرسےمنگنی کی افواہوں پراداکاراسامہ خان بول اٹھے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار اسامہ خان کا نام ادا کارہ زینب شبیر کے ساتھ کافی عرصے سے لیا جارہا ہے اور گزشتہ دنوں سوشل میڈیاپر ان کی منگنی کی افواہیں بھی زیر گردش رہی تھیں جس پر اب اسامہ خان نے خود ہی بتادیاہے۔ ڈرامہ سیریل “سانوری”میں بہترین سوپ ایکٹر کا ہم ایوارڈاپنے نام کرنےوالے اداکاراسامہ خان نے ایک مارننگ شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ اپنی منگنی کی افواہوں کے حوالےسے بھی گفتگوکی ۔

اسامہ خان نے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ خبر کہاں سے آئی تھی؟ میری منگنی کی خبر کااعلان ندا کے شو میں کیا گیاتھا، لیکن یہ سچ نہیں تھا،یہ میرے بارے میں ایک وائرل خبر تھی جو جعلی تھی،سیٹ پر موجود ہرشخص کو یقین تھا کہ میری زینب شبیر سے منگنی ہو چکی ہے جب تک کہ میں نے افواہوں کی تردید نہیں کی،میں نے ان سے کہا کہ مجھے اپنے لیے ایک لڑکی کی تلاش ہے اور ہر کوئی حیرت سے پوچھتا رہاکہ کیا تم منگنی نہیں کر رہے؟

میں نے ہرایک سے کہاکہ نہیں،میں ایک لڑکی کی تلاش میں ہوں۔ اسامہ خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیاں ان سے رابطہ کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ندایاسر نے اس بات کا اعتراف کیاتھا کہ انہوں نے غلطی سے زینب اور اسامہ کی منگنی کی خبر اپنے مارننگ شومیں شیئر کی تھی جس کی وجہ ان کے ایک ڈرامے کا وائرل منگنی کا منظر تھا۔

الیکشن کمیشن کا پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخاب کروانے کی تاریخ کا اعلان، کب؟ جانیں

مزید خبریں