جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
ساف انڈر 17 فٹبال چیمپیئن شپ،بنگلہ دیش میں سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ساف انڈر 17 فٹبال چیمپیئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے دی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 سے برابر تھا۔ بنگلادیش نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر مقابلہ 2-4 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
بھوٹان میں جاری انڈر 17 ساف فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے شہاب احمد نے میچ کے 32ویں منٹ میں گول کیا۔دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے بہترین کھیل پیش کیا اور 62ویں منٹ میں عبدالرحمان نے پنالٹی پر دوسرا گول بھی کردیا۔ تاہم اس کے بعد بنگلادیش نے شاندار کم بیک کیا اور مقررہ وقت سے قبل مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ پر ہوا جس میں بنگلادیش نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخاب کروانے کی تاریخ کا اعلان، کب؟ جانیں

مزید خبریں