جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
الیکشن کمیشن کا پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخاب کروانے کی تاریخ کا اعلان، کب؟ جانیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سردار سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 8 سبی میں 14 نومبر کو ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق 30 ستمبر کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس جاری کریں گے، 2 اکتوبر سے 4 اکتوبر تک امیدوار کاغذت نامزدگی جمع کروائیں گے، 5 اکتوبر کو امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی ۔

اعلامیہ کے مطابق 9 اکتوبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 14 اکتوبر تک ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں دائر کی جائیں گی، 17 اکتوبر تک درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔

18 اکتوبر کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، 21 اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 22 اکتوبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،14 نومبر کو ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہو گی۔واضح رہے کہ حلقہ پی بی 8 سبی کی نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی ہو گئی تھی۔

مزید خبریں