هفته,  18 مئی 2024ء
گندم بحران !سحرکامران نے حکومت سے سوالات اٹھاد یئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحرکامران نے گندم بحران پر حکومت سے سوالات اٹھاد یئے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحرکامران نے کہا کہ گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ میں گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر خرچ کردیے گئے۔

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ گندم درآمدگی پر کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ بھی دی گئی، منظم منصوبے کے تحت اضافی گندم درآمد ہوئی جس سے 300 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔

انہوں نے کہاکہ اس رپورٹ کے بعد مفاد پرستوں کے خلاف کتنی موثر کاروائی ہوگی، اس کا تو کوئی علم نہیں۔

‏1.کسانوں اور کاشتکاروں کا تحفظ کیسے ہوگا؟
2. کسان اپنی گندم کہاں لیکر جائیں، اپنے اخراجات کیسے پورے کریں؟
3. منافع خور آج بھی کسانوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم اصل لاگت سے کم قیمت پہ خرید کے ذخیرہ کر رہے ہیں، اور کسان اپنی گندم شدید نقصان میں بیچنے یا ضائع کرنے پہ مجبور ہیں۔
4.حکومت کھاد، بیج، ڈیزل اور دیگر زرعی اجناس کی قیمتیں کب ریگولیٹ کرے گی؟‏
5.کب تک سبسڈی رٹیلائزر کمپنیوں کو دی جائے گی اور کسان کھاد مہنگے داموں خریدیں گے؟ ‏
6. گندم کی درآمد میں ملوث افراد نے جو اربوں روپے کا نقصان ملک کو پہنچایا ہے، وہ کیسے اور کب وصول ہوگا؟ ‏

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News