هفته,  18 مئی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ۔

پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں سرد رہے گا۔

سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کشمیر
کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سےبارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 30، دیر (بالائی 28 اور زیریں 04)، پٹن 17، کاکول 14، دروش 06، مالم جبہ، سیدو شریف 04، چترال 03، باچا خان (ائیرپورٹ01)، کشمیر: کوٹلی 27، گڑھی دوپٹہ 22، راولاکوٹ 21، مظفر آباد (ایئرپورٹ 17 اور سٹی 14)، پنجاب: مری 11، منگلا 09، حافظ آباد، چکوال، گوجرانوالہ 06، جہلم، گجرات 05، اسلام آباد (شہر 06، ائیرپورٹ 04)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 06، سٹی 05)، منڈی بہاؤالدین 01 ، گلگت بلتستان: استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام اور مالم جبہ میں 02 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، کالام منفی 07، مالم جبہ، قلات منفی 02، گوپس اوربگروٹ میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News