هفته,  18 مئی 2024ء
آج ملک کےمختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں خبر میں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا ۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، سوات، کوہستان اور گر دو نواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کشمیر
کشمیرمیں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا ۔تاہم بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارشبلوچستان: ژوب 10،خیبر پختونخوا: کالام 07، دیر06، مالم جبہ 05، بالاکوٹ 03، پٹن، میرکھانی 01،پنجاب: جوہر آباد 04، لاہور (سٹی 03، ایئر پورٹ 01)گجرات، قصور، نور پور تھل 02، کشمیر: مظفر آباد (ایئر پورٹ03 ، سٹی02)، گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
برفباری (انچ): کالام 3.5، مالم جبہ 01 اورہنزہ میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی09 ،کالام منفی 07، استور منفی 03، بگروٹ، دروش،ہنزہ اور اسکردو میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News