منگل,  21 مئی 2024ء
پی سی بی کامنسوخ شدہ پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس کی رقم واپسی کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں ہفتے کے روز واش آؤٹ ہونے والے مقابلوں کے ٹکٹس کی واپسی سے متعلق پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔

اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے تھے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News