منگل,  21 مئی 2024ء
یاسمین راشد کو عدالت کی جانب سےخوشخبری مل گئی

لاہور (روشن پاکستان نیوز)سانحہ 9 مئی میں ملوث یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا گیا

تحریک انصاف کی خاتون اور بزرگ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ جج ارشد جاوید نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ لاہور کے گلبرگ تھانے نے یاسمین راشد کے خلاف سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News