راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 11 روز کے دوران 282 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں۔
2277 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،قانون کی خلاف ورزی پر 24 لاکھ 12 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 135 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی،غفلت کے مرتکب21 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 23 مقدمات بھی درج کیے گئے، پبلک سروس گاڑیوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
سی پی اونے کہا کہ تیز رفتاری پر نظر رکھنے کے لیے گاڑیوں کا ٹریولنگ ٹائم بھی چیک کیا جارہا ہے، شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،سٹی ٹریفک پولیس کا سپیشل سکواڈ اڈوں پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنا رہا ہے، شہریوں اور ڈرائیوروں کی آگاہی کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔