جمعه,  13  ستمبر 2024ء
راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم کئی مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش سے متعدد علاقے ڈوب گئے ، سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 46 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا اور سکیم 33 میں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ماہی گیروں کو غیر ضروری طور پر سمندر میں نہ جانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزی پڑھیں: میئر سکھر کا ریکارڈ بارشوں کا دعویٰ، محکمہ موسمیات کی تردید

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News