بدھ,  27 نومبر 2024ء
بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ،14 فوجی جوان شہید، 21 دہشتگرد ہلاک

 

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 14 جوان شہید جبکہ 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد بزدلانہ کارروائیوں کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردوں نے موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا، موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے بس کو روک کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں کامقصد بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہدا میں پاک فوج کے 10 جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شامل ہیں۔

مزید خبریں