راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد افسران کے تبادلے جاری ہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 7 وارڈرز سمیت مختلف جیلوں کے 10 وارڈرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ان میں ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر بھی شامل ہیں۔ وارڈرز کو منڈی بہاءالدین، چکوال، گجرات اور اٹک جیل تبدیل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جیل انتظامیہ کو آج ہی تمام وارڈرز کو ریلیو کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔