اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیرافضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرکے پھر رہا کردیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیر افضل مروت کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری شیر افضل مروت کو گولڑہ تھانے لے گئی۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے ترنول میں جلسہ ملتوی کرنے پر فوادچودھری بھی بول پڑے
بعد ازاں پولیس کی طرف سے شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے انتشار نہ پھیلانے کی یقین دھانی کے بعد رہا گیا۔











