جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
صدر آئی پی پی علیم خان نے پی پی 149سےبھی میدان مارلیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے صدر آئی پی پی علیم خان کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان 51 ہزار 756 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے جبکہ آزاد امیدوار ذیشان رشید 47 ہزار 998 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

صدر آئی پی پی علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ ، پی پی 149لاہور کے الیکشن میں جیت پر اللہ کا شکر بجا لاتا ہوں۔ میری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے جس طرح والہانہ محبت کا اظہار کیا اور میرا ساتھ دیا، اس پر سب کا مشکور ہوں۔

مزید پڑھیں:انتخابی نتائج میں تاخیر پرنگراں وزیر داخلہ کی جانب سے وضاحت جاری

انہوں نے کہا کہ یہ جیت آپ کی جیت ہے۔ خدمت کا جو سلسلہ پہلے سے جاری ہے اس میں انشاء اللہ اب مزید تیزی آئے گی اور اس حلقے کو لاہور کا سب سے بہترین علاقہ بنائیں گے۔

مزید خبریں