جمعرات,  07 مئی 2026ء
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور سے منظورکرلیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)گزشہ روز قومی اسمبلی میں پیش کردہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل ایوان زیریں کی قائمہ کمیٹی سے منظور کرلیا گیا، بل کی حمایت میں 8 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، شاہدہ اختر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا بل جسے الیکشن (دوسرا ترمیمی) ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا، اس میں پہلی ترمیم سیکشن 66 اور دوسری ترمیم سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔

پہلی ترمیم کے مطابق کسی سیاسی جماعت کی جانب سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب کہ دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست نہ دی ہو، اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔

مزید خبریں