مئی، جون فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مئی اور جون کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں کی سماعت نیپرا میں آج ہوگی۔

کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے۔

جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 92 پیسے اضافے کی درخواست ہے۔

درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان ، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے حکومت کو الٹی میٹم

مزید خبریں