اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایڈہاک ججز کا بل پارلیمانی کمیٹی میں مسترد کر دیں گے۔ عوام کی حالت پتلی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم بی بی 150 گاڑیوں کے جلوس میں چلتی ہیں، حکمران عوام کے پیسے پرعیاشی کررہے ہیں۔
گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ کسی ادارے میں ایڈہاک ازم قابل قبول نہیں، ایڈہاک ازم بدنیتی کی بنیاد پر ہوتی ہے ، کوئی ایسی چیز نہیں ہونے دیں گئے جس سے انصاف پر قدغن لگتی ہو۔وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’چھوٹا چھوٹا بچہ گلیوں میں یہ کہتا نظر آتا ہے، کہ گلی گلی میں شور ہے مریم کے پاپا چور ہیں‘۔











