جمعرات,  07 مئی 2026ء
صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم،امن کمیٹی کے تمام مطالبات منظور کرلیے گئے

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم ہوچکا ہے، جس میں بنوں امن کمیٹی کے تمام مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کل پورے بنوں میں پرامن ہڑتال ہوگی، دو بجے پریٹی گیٹ چوک میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بنوں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بنوں واقعے پر کمیشن بنانے کے طریق کار سمیت بنوں امن کمیٹی کے 16 مطالبات پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں کورکمانڈر پشاور،آئی جی پولیس اورچیف سیکریٹری بھی شریک ہوئے جبکہ مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف بھی اجلاس میں موجود تھے۔انتظامیہ نے جمعہ کو اہم شخصیات کی آمد پر بنوں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو دفعہ 144 کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ بنوں واقعے سے متعلق گفتگو اور اہم فیصلے کیے جائیں گے جبکہ اجلاس میں بنوں جرگے کے ممبران کو بھی دعوت دی گئی ہے اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔بنوں کے واقعے پر کچھ دن قبل وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی صدارت میں ایک جرگہ بھی منعقد ہوا تھا۔ جرگے میں چند مطالبات علی امین گنڈاپور کے سامنے رکھے گئے تھے۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے جرگے میں رکھے گئے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اُسی کے مطالبے پر صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔

مزید خبریں