جمعرات,  07 مئی 2026ء
پنجاب بھر میں 3روز کیلئے ایمرجنسی نافذکر دی گئی ، دیکھیں تفصیل

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کااطلاق جمعہ 26جولائی سے اتوار 28جولائی تک ہوگا، قیام امن، انسانی جانوں واملاک کےتحفظ کیلئے دفعہ144 لگائی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا، عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف ہوسکتا ہے، عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا ہے۔

مزید خبریں