بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے بنوں میں جاری صورتِ حال کا نوٹس لیا ہے۔ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا ، کمیشن کی رپورٹ میں ذمے داروں کی نشاندہی ہو جائے گی جس کے بعد ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر ریلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں امن کے لیے ریلی نکالی گئی تھی، امن مارچ کے شرکاء اسپورٹس کمپلیکس کے قریب سڑک پر پہنچے تو اچانک فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں