اتوار,  12 جولائی 2026ء
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے فچ ریٹنگز کی رپورٹ کو مسترد کر دی

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فچ ریٹنگ کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں، سی پیک احسن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مس انفارمیشن اس وقت دنیا بھر کا بڑا چیلنج ہے، مس انفارمیشن پھیلاکر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان کی معیشت کےلیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں