بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کیلئے تیار

تہران(نیوزڈیسک)ایران کے قائم مقام وزیرِ خارجہ علی باقری کنی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بات امریکی میگزین کوانٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا۔

امریکا کی جوہری معاہدے سے دستبرداری نے تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کردیا تھا۔

مزید خبریں