هفته,  23 نومبر 2024ء
بلوچستان ہائیکورٹ نے ایک صوبائی نشست پردوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا

 

بلوچستان (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب پر دوبارہ انتخابا ت کرانے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں پی بی اکیس حب کے نتائج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کسی نے کی۔سماعت کے دوران پی بی اکیس کے امیدوار سردار صالح بھوتانی کی جانب سے نادر چلگری ایڈووکیٹ جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی حکم جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں کے اندر 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔اپنے حکمنامے میں بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کیلئے تمام تر تیاری جلد مکمل کرے، کوئٹہ: الیکشن کمیشن 21دن کے دورانیہ میں الیکشن شیڈول جاری کرے۔

مزید خبریں