اتوار,  19 مئی 2024ء
سینے میں درد ہے،مگرمیرے ٹیسٹ کلیئرقراردیکرمجھےاڈیالہ جیل واپس بھیجاجارہا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) شیخ رشید احمد کو آر آئی سی سے اڈیالہ جیل منتقلی کا معاملہ,راولپنڈی پولیس نے صحافیوں سے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔
شیخ رشید نے احتجاجاََ جیل جانے سے انکار کیاتو پولیس نے موبائل واپس کر دیئے ,اس پر شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ پہلے انکو موبائل واپس کرو پھر میں جیل جاؤنگا ورنہ میں واپس ایمرجنسی میں جارہا ہوں،انہوں نے کہا کہ 3کروڑ میں شہریار ریاض نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ خریدا،,شہریار ریاض چار سال سے لندن میں ہے الیکشن کے وقت پاکستان آگیا
یہ سب کچھ مجھے ہرانے کیلئے کیا جا رہا ہے، مجھے دو مزید مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، رات سے سینے میں درد ہے ڈاکٹر نے 48 گھنٹے ہسپتال میں رہنے کا کہا ہے، میرے ٹیسٹ کلیئر قرار دیکر مجھے اڈیالہ جیل واپس بھیجا جا رہا ہے، کبھی سرکاری وکیل کیس کی تیاری کا بہانہ بناتا ہے،میرے مخالفین سن لیں میں جیل بیٹھ کر بھی تمہارا مقابلہ کرونگا،انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی کی عوام 8 فروری کو قلم دوات پر نشان لگائیں.

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News