اتوار,  05 مئی 2024ء
پٹرول کتنا سستا ہو گا؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی سے 104.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت 30 اپریل کو پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے جارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News