هفته,  04 مئی 2024ء
محمد رضوان تیز ترین 3000 رنز بنانے والے پلیئر بن گئے

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج 19 واں رن لے کر تین ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔

محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا، بابراعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News