منگل,  30 اپریل 2024ء
وزیر داخلہ نےبجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عملے کیخلاف بڑا حکم دیدیا

 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی کی زائد بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف ملک گیر کارروائی کا حکم دے دیا۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اوور بلنگ میں ملوث بجلی کمپنیوں کا عملہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے بجلی چوری روکنے کے لیے بلوچستان اور کے پی کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News