منگل,  30 اپریل 2024ء
کراچی ائیرپورٹ پر 49 پاسپورٹس کے ہمراہ گرفتار کیا جانیوالامسافر رہا کر دیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیے گئے مسافر کو پاسپورٹ رکھنے کے قانونی شواہد پیش کرنے پر رہا کردیا۔

محمد عدنان نامی یہ مسافر دبئی سے کراچی کے راستے ایران جا رہا تھا، اس کے قبضے سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے پاسپورٹ سیل حکام کے مطابق جارجیا کا پاکستان میں سفارت خانہ نہیں ہے۔

اس وجہ سے جارجیا جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ ویزے کے لیے ایجنٹوں کے ذریعے قریبی ملک کے سفارت خانے میں جمع کرائے جاتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ محمد عدنان ایک ٹریول ایجنٹ تھا اور اس کے پاس پاسپورٹ ایران لے جانے کے لیے ایرانی سفارت خانے اور پاکستان کے دفتر خارجہ سے پرمٹ تھے۔

مذکورہ پاسپورٹس تہران میں جارجیا کے سفارتخانے میں جمع کرائے جانے تھے جہاں سے ایجنٹ پاسپورٹ پاکستان لاتا اور ویزا حاصل کرنے کے بعد مذکورہ شہریوں کے حوالے کرتا۔

حکام کے مطابق ایجنٹ کو قانونی کارروائی کے بعد ایران واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News