منگل,  21 مئی 2024ء
خیبر پختونخوا ہ، افسوسناک حادثہ ، سیاحوں سے بھری کشتی ڈوب گئی

 

نوشہرہ (روشن پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں کنڈ پارک کے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری کشتی ڈوب گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں لگ بھگ 15 افرادمیں سے 4 کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کشتی ڈوبنے کا حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔

عینی شاہد شہری نے بتایا کہ کشتی میں سوار افراد کے پاس کوئی سیفٹی جیکٹ نہیں تھی، کشتی اوور لوڈنگ کیوجہ سے ڈوب گئی تھی ۔

نوشہرہ میں کشتی، چارسدہ اور کوہاٹ میں متعدد افراد کے ڈوبنے کے واقعات پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اظہارِ افسوس کیا اور حکام کو ریسکیو اقدامات کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News