اتوار,  19 مئی 2024ء
منڈی بہاؤ الدین،عید منانے پارک آئے شہریوں پر شہدکی مکھیوں کا حملہ، متعدد زخمی ہو گئے

ملکوال میں عید پکنک منانے پارک میں آنے والے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نواز شریف پارک میں متعدد افراد کو شہد کی مکھیوں نے ڈنک مارا،

پکنک پر آنے والے بچوں کی شرارتوں نے شہد کی مکھیوں پر کوئی چیز لگائی جس کے باعث شہد کی مکھیوں نے شہریوں پر حملہ کردیا۔

حکام کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔

میونسپل کمیٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اسپرے کے بعد پارک کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News