اتوار,  05 مئی 2024ء
آرمی چیف کا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام آرمی ہاؤس راولپنڈی میں کیاگیاتھا۔افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف نے نے کھلاڑیوں سے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کاکول، ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں جسمانی تربیت کا اختتام ہوچکاہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج امن و استحکام کے لیے ہمیشہ خدمات سرانجام دیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News