جمعه,  03 مئی 2024ء
پاکستان سمیت دنیا بھر میں7 اپریل،صحت کے عالمی دن کے طور پر منایا جائیگا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ 7اپریل کو منایا جائیگا۔
اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

اس حوالے سے لوگوں کو صحت مند زندگی کے سنہری اصولوں کے بارے میں آگاہی دی جائے گی جبکہ اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے۔

عالمی یوم صحت سب سے پہلے 1950 میں دنیا بھر میں منایا گیا۔ 1948 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعدیہ دن 7 اپریل کو منایا جانے لگاجو کہ دنیا بھر میں “عالمی یوم صحت”یعنی ورلڈ ہیلتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News