اتوار,  05 مئی 2024ء
عمران خان کو جیل میں سہولیات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کیا کیا سہولیات میسر ہیں،لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 7 سیلز پر مشتمل سیکورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ 2 سیل بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال،5کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پربند رکھاگیاہے۔ ان سیلز کے صحن کو بانی پی ٹی آئی، چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ عمران خان کےسیل تک کسی کی رسائی بہت محدود ہے، کوئی بھی شخص بغیر اجازت وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ افراد معمور ہیں۔ اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے 15 اہلکار تعینات ہیں، جن میں سے2سکیورٹی افسران ہیں۔ 3 اہلکار بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے لگائے گیے سی سی ٹی وی کیمروں پر معمور ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے لگائے گئے کیمروں پر 5 لاکھ روپے کا خرچ آیا۔

ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کھانے کے لیے اسپیشل قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جو کہ ایک اسپیشل کچن میں بنتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کھانا فراہم کرنے سے قبل ایک میڈیکل افسر یا ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل اس کا معائنہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشری بی بی جیل میں نہیں پھپو اور خالہ کے گھر ہیں، عظمی بخاری

رپورٹ کے مطابق جیل کے میڈیکل افسر کے علاؤہ، راولپنڈی کے ایک ہسپتال کے 6 میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے تعینات ہیں۔ راولپنڈی کے ایک دوسرے ہسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ کرتی ہے۔ اسپیشلسٹ کی ٹیم ضرورت پڑنے پر بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو چہل قدمی کے لیے جیل میں ایک خاص جگہ فراہم کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے مشین اور دیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں۔ملاقات کے لیے آنے جانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اہم قوائد و ضوابط بنائے گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے دوران، ایک جامع سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ اڈیالہ جیل کی حفاظت کے لیے پولیس، رینجرز سمیت مختلف محکموں نے فرضی مشقیں بھی کیں۔ اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ اڈیالہ جیل کے ارد گرد رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار گشت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News