منگل,  14 مئی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم گلگت بلتستان، کشمیر او ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ۔ تاہم فیصل آباد، لاہور،اوکاڑہ، گو جرانوالا ،بہاولنگر، نارووال، گجرات اور قصورمیں صبح کے او قات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News