حنیف عباسی کی تقریر پر اپوزیشن ارکان کا احتجاج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ ہمیں انتقامی کارروائی کا طعنہ دینے والوں کے ساتھ ابھی کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بانی چیئرمین اڈیالہ جیل میں مرغیاں کھا رہا ہے، یہ تو آرمی چیف کو ابو کہتے تھے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں فارم 47 کا طعنہ دینے والوں کا اپنا ڈپٹی اسپیکر 4 سال فارم 47 پر ایوان میں بیٹھا رہا۔

حنیف عباسی کی تقریر پر ایوان میں اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

مزید خبریں