جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں چار صفر کی سبقت حاصل کر لی،پاکستان کی جانب سے دئیےگئے 159رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 20 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پر فن ایلن کی صورت کی گری جب کیوی اوپننگ بیٹر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد ٹم سیفرٹ کو شاہین شاہ آفریدی نے صفر پر کیچ آؤٹ کیا، شاہین نے صرف 4 رنز پر ول ینگ کو بھی پویلین بھیج دیا،تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی لگائی اور دونوں کھلاڑیوں نے ناصرف ففٹیز مکمل کیں بلکہ اپنی ٹیم کو جیت سے بھی ہمکنار کرایا اور ناقابل شکست رہے،ڈیرل مچل 72 اور گلین فلپس 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں۔

مزید خبریں