هفته,  18 مئی 2024ء
الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایوان بالا اور سینیٹ کے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار پاکستان کے نظریہ اور سالمیت کے خلاف بیان نہیں دیں گے، ایسے بیانات نہیں دیے جائیں گے جس سے مسلح افواج، پارلیمنٹ یا عدلیہ کی تضحیک ہو۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے سے گریز کریں گے، کسی کرپٹ اور غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی امیدوار کو جتوانے کے لیے پبلک آفس ہولڈر کا تعاون نہیں لیا جائے گا، سرکاری ملازمین کسی امیدوار کی حمایت اور مخالفت سے گریز کریں گے۔

جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ صدر اور صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کی مہم میں شامل نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔، اخراجات کے لیے امیدوار کاغذات کی جانچ پڑتال سے قبل بینک اکاؤنٹ کھلوائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کے انتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات 5 روز میں ریٹرننگ افسر کو دیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News